Posts

Showing posts with the label actor

Govinda — Comedy as Resistance

Image
     گووندا ـــــ مزاحمتی مزاح قلمکار: زلفقار علی زلفی  بھارت میں لبرلائزیشن کے بعد ایک ہیرو جس نے اس نئے ایلیٹ نظام کا مضحکہ اڑایا وہ گووندا ہیں ـ بھارتی دانش وروں نے گووندا کے مزاح کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لیا ـ ان کے مزاح کو "سستی تفریح" مان کر نظر انداز کیا گیا ـ حالاں کہ وہ آزاد منڈی کی معیشت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نودولتیوں اور ایلیٹ کلچر کو سب سے زیادہ طنز و مزاح کا نشانہ بنانے والے اداکار ہیں ـ غالباً اسی لئے وہ عوام کے ایک بڑے طبقے بالخصوص لوئر مڈل کلاس اور محنت کش طبقات کے پسندیدہ اداکار رہے ـ گووندا اپنی فلموں میں عام طور پر امیر، مہذب اور اعلی تعلیم یافتہ بننے کا ناٹک کرتے ہیں ـ جیسے "راجہ بابو" ، "قلی نمبر ون" ، "ساجن چلے سسرال"، "جورو کا غلام" ، "جس دیش میں گنگا رہتا ہے" وغیرہ وغیرہ ـ فلم کے درمیان میں یا اختتام میں ان کی اصلیت سامنے آجاتی ہے ـ ان کے یہ دوہرے کردار پورے ایلیٹ کلچر کو مضحکہ خیز بنا دیتے ہیں ـ لبرلائزیشن نے سوٹ میں ملبوس، انگلش بولنے والے سرمایہ دار ہیرو کا تصور پیدا کیا ـ یہ ہیرو بعض اوق...