Posts

Showing posts with the label Gwadar police

آٹھ گھنٹے ڈیوٹی یا دوہرا نظام؟

Image
آٹھ گھنٹے ڈیوٹی یا دوہرا نظام؟ دنیا بھر میں مزدور کے لئے روزانہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کو معیاری تصور کیا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے مطابق ایک ہفتے میں 48 گھنٹے سے زیادہ کام انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے ہاں، خصوصاً گوادر پولیس کے اہلکاروں کے لئے یہ معیار قائم ہے؟ کاغذوں میں تو لکھا ہے کہ پولیس اہلکار روزانہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ گوادر جیسے حساس علاقے میں یہ سپاہی روزانہ 12 سے 16 گھنٹے مسلسل کام کرنے پر مجبور ہیں۔ نہ ڈیوٹی کی مقررہ حد کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں باضابطہ چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے وہ انسان نہیں، بلکہ مشینیں ہیں جنہیں دن رات چلتے رہنا ہے۔ یہ ایک کھلا تضاد ہے کہ بڑے شہروں، مثلاً اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پولیس کے لئے شِفٹ سسٹم موجود ہے، ہفتہ وار ریسٹ ڈے ملتا ہے اور اضافی الاؤنسز بھی دیے جاتے ہیں۔ لیکن بلوچستان کے سپاہی انہی حقوق سے محروم ہیں۔ کیا ان کی جان اور وقت کی کوئی قدر و قیمت نہیں؟ کیا یہ وہی ریاست نہیں جس کے آئین میں سب شہریوں کو برابر کے حقوق دینے کی ضمانت دی گئی ...