بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کورین ورکر پروگرام میں ناانصافی — حکومت کا متعصبانہ رویہ قابلِ مذمّت
گوادر ماہیگیر ٹریننگ کے دوران لی گئی تصویر بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کورین ورکر پروگرام میں ناانصافی — حکومت کا متعصبانہ رویہ قابلِ مذمت بلوچستان کے نوجوان ایک بار پھر حکومتی ناانصافی اور تعصب کا نشانہ بنے ہیں۔ فشریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیرِ انتظام شروع کیے گئے کورین ورکر (ماہی گیر) پروگرام نے ابتدا میں صوبے کے درجنوں نوجوانوں کے دلوں میں امید کی نئی کرن جگا دی تھی۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سلیکٹ کیا گیا، کورین زبان کی دو ماہ کی تربیت دی گئی، میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے اور بیرونِ ملک روزگار کے خواب کو حقیقت بنانے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ مگر جب یہ پروگرام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوا تو اچانک اسے روک دیا گیا ۔ حیرت انگیز طور پر اسی پروگرام کو پنجاب میں کامیابی سے مکمل کرکے وہاں کے امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر روانہ کر دیا گیا۔ اس عمل نے بلوچستان کے نوجوانوں میں مایوسی، غم اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ متعصبانہ اور منافقانہ رویے کی واضح مثال ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے اپنی محنت، وقت، اور مالی وسائل ایک ایسے موقع کے لیے صرف کیے جو...