Posts

Showing posts with the label CPEC City

پرانا ملابند وارڈ گوادر کو ایک اور تباہی کے دہانے پر دھکیلنے کی تیاری — گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے اور حکومتی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت

Image
پرانا ملابند وارڈ کا وہ گلی جہاں سے سہارے قبرستان کے پانی کو نکالنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے  پرانا ملابند وارڈ گوادر کو ایک اور تباہی کے دہانے پر دھکیلنے کی تیاری —  گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے اور حکومتی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت پرانے ملابند وارڈ گوادر کے مکین برسوں سے بارشوں اور ناکارہ سیوریج سسٹم کے عذاب میں جیتے آئے ہیں، لیکن اس بار جی ڈی اے اور حکومتی نمائندے جس منصوبے پر کام کر رہے ہیں، وہ کھلی نااہلی، غفلت اور عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ پہلے قبرستان کا پانی مختلف راستوں سے ہو کر گزرتا تھا، جس سے محلے پر دباؤ کچھ حد تک تقسیم ہو جاتا تھا۔ مگر اب ملی بھگت کے تحت پانی کو زبردستی ایک ہی راستے میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ناقابلِ فہم ہے بلکہ براہِ راست علاقے کے سینکڑوں گھروں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن سیوریج لائنوں نے پہلے ہی ناکامی کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں، انہی ٹوٹی پھوٹی، بند پڑی اور بوجھ سے ناکارہ لائنوں کے ذریعے قبرستان کا پانی گزارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ کوئی غلطی نہیں، ایک مجرمانہ عمل ہے...